(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی قابض ریاست میں فلسطینیوں پر مشتمل علاقہ مسافر یطا جہاں کم از کم 12 بستیوں کوپہلے ہی مسماری کے ذریعے تباہ کر نے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی صہیونی بلدیہ کی جانب سے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع فلسطینی علاقے مسافر یطا میں 2اور شہریوں کوان کے آبائی گھر خود اپنے ہاتھوں مسمار کر دینے کے نوٹس جاری کر دیے گئے جس کے باعث یہ فلسطینی خاندان شدید پریشانی کے عالم میں اپنے قانونی گھر سے دیگر فلسطینیوں کی طرح بے گھر کیے جانے سے خوفزد ہ ہیں۔
صہیونی بلدیہ نے دونوں فلسطینی خاندانوں کی پا س موجود انکے گھر کے جائز قانونی کاغذات دیکھنے سے انکار کردیا ہے اور ان مکانات کو ناجائز تجاوزات کے ذمرے میں داخل کرتے ہوئےایک ہفتے کے اندر مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی قابض ریاست میں فلسطینیوں پر مشتمل علاقہ مسافر یطا جہاں کم از کم 12 بستیوں کوپہلے ہی مسماری کے ذریعے تباہ کر نے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور ان مکانات کے 1000 سے زائد رہائشی فلسطینی باشندے اپنے ہی گھروں سے بے دخلی کے خوفناک مناظر دیکھنے کے لیےبے بسی کے ساتھ خود کو ذہنی طور پر تیار کر نے کی کوششوں میں ہیں۔