(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے حملے کے جواب میں نہتے شہریوں پر بھی فائرنگ کی اور آنسوگیس کے شیل پھینکے جس سے کم سے کم 12 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلا غ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرقی علاقے میں غاصب صہیونی افواج نے گذشتہ شب تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فورسز پر پتھراؤ کیا۔
صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اس اثنا ء میں حالیہ منظر عام پر آنے والی اور اسرائیلی فوج کے لئے ڈراؤنا خواب بننے والی مزاحمتی تحریک عرین الاسود کے مجاہدین نے صہیونی فورسز پر حملہ کردیا، اچانک حملے سے صیہونی فوسز نے نہتے احتجاج کرنےوالے فلسطینی نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں کم سے کم 12 فلسطینی نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
مقامی ذرائع کے بتایاکہ ان جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب غاصب صیہونی فوجیوں نے نابلس کے مشرقی علاقے پر تلاشی کےنام پر دھاوا بولا تاکہ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر مذہبی رسومات ادا کرنے کے خواہش مند غیر قانونی صیہوین آبادکاروں اور ان کی گاڑیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
اس سے پہلے یہودی آبادکاروں کی گاڑیاں فوج کی نگرانی میں حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر پہنچنے میں کامیاب ہوپاتیں عرین الاسد نامی مسلح مزاحمتی جنگجوؤں نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ اور ان کے گاڑیوں پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔