(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہمارے شہروں، ہمارے قیدیوں اور ہماری مقدسات کے خلاف غاصب صہیونی ریاست کے سنگین جرائم ، انتقامی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کا فطری نتیجہ ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو ع نے گذشتہ روز صہیونی فوج پر چاقو سےحملے کرنےوالے فلسطینی (جو اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا ) محمد عودہ کو خراچ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی صہیونی آبادکاراور غاصب اسرائیلی فوجیوں پر حملے مزید تیز کئے جائیں ، انھوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے چاروں جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں نے صہیونی ریاست کو بدحواس کردیا ہے۔
انھوں نے صہیونی ریاست پر ہرمحاذ پر مشکلات کھڑی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ہر محاذ پر مصروف کریں اور ان کے پیروں تلے آگ کے شعلے بچھادیں۔
ترجمان حماس نے مزید کہا کہ "یہ آپریشن ہمارے لوگوں، ہمارے شہروں، ہمارے قیدیوں اور ہماری مقدسات کے خلاف قابض ریاست کے جرائم میں اضافے کا ایک فطری نتیجہ ہے”۔