(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں کی جانب سے روزبروز بڑھتے ہوئے مسلح حملے اسرائیلی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔
اسرائیلی مڈیا کے مطابق آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ قصبے میں مزاحمت کاروں کی جانب سے ایک مقامی صہیونی رہنما کی گاڑی پر گھات لگا کر فائرنگ کی گئی جس سے وہ معمولی زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے جاری، 2 اسرائیلی فوجیوں سمیت 4 آبادکار زخمی
اسرائیلی میڈیا نے مقامی رہنما کا نام نا ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ مکمل منصوبہ بندی سے کی گئی تھی تاہم اس حملے میں (مقامی صہیونی رہنما ) محفوظ رہا۔
اسرائیلی میڈیا نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں ہونے والی مزاحمت کاروں کی کارروائیاں غیر معمولی طورپر بڑھتی جارہی ہیں جو اسرائیلی داخلی سلامتی کےلئے انتہائی خطرناک ہیں۔
رپورٹ میں اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی کی ذمہ دار خفیہ ایجنسی شاباک کے ایک افسر جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے بتایا ہے کہ شاباک کے لئے مزاحمت کاروں کی کارروائیاں ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے ، ہر گزرتے وقت کے ساتھ کارروائیوں میں تیزی آتی جارہی ہے جو تشویشناک ہے ۔