• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مزاحمت کاروں کا صہیونی دشمنوں کیلئے موت کااعلان

فلسطینیوں کے خلاف ایک ایک ظلم کا گن گن کر بدلہ لیا جائے گا, صہیونی دشمن کے لئے موت تیار کر رکھی ہے، اگلی جنگ میں آپ کو ہر جگہ زخم ملیں گے

ہفتہ 01-10-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مزاحمت کاروں کا صہیونی دشمنوں کیلئے موت کااعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  فلسطینی مزاحمت کاروں نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی دشمن کو اس کے مظالم کی قیمت ہر سطح پر چکانا پڑے گی، قابض دشمنوں کے لئے نئے انداز کی موت کے مختلف طریقے تیار کئے رکھے ہیں۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں  فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے عسکری ونگز جن میں القسام بریگیڈز، الاقصیٰ شہداء بریگیڈز، القدس بریگیڈز اور دیگر مزاحمتی گروپوں  شامل تھے میں فلسطینی شہدا ء کی یادگاری تقریب کے دوران  صہیونی دشمنوں کو للکارتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف ایک ایک ظلم کا گن گن کر بدلہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

صہیونی فوج کی دہشتگردی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

 مجاھدین نے قابض اسرائیلی دشمن فوج کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجاھدین نے دشمن کے لیے کئی طرح کی موت کے طریقے اختیار کررکھے ہیں۔ دشمن کو اس کی جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی۔

مزاحمت کاروں نے  قابض حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ مجاھد قیادت کے نئے قتل کے ارتکاب یا کیمپ پر دھاوا بولنے کی حماقت نہ کرے ، بیان میں مجاھدین کا مزید کہنا تھا  کہ مجاھدین دشمن کے خلاف اپنی صفیں منطم کریں اور صہیونی دشمن کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔

اس تقریب میں قابض فوج کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے فتحی حازم اور شہدا کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ  مختلف عسکری ونگز سے تعلق رکھنے والے درجنوں نقاب پوش بندوق برداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نےقابض دشمن کےنام اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنے کیمپ کے اندر سے تمہارے لیے طرح طرح کی موت تیار کر رکھی ہے۔ ہم نے کافی پودے لگائے ہیں۔ آپ کے فوجیوں کو شکست دینے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہے اور مزاحمت کے کئی دوسرے طریقے استعمال کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلی جنگ میں آپ کو ہر جگہ زخم ملیں گے۔

Tags: اسرائیلیالاقصیٰ شہداء بریگیڈزالقدس بریگیڈزالقسام بریگیڈزجنینشہدائصہیونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.