(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے مزاحمت کاروں کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ایک فوجی کیمپ پر فلسطینی جنگجوؤں کے حملے کی تصدیق کی ہے۔
صیہونی ریاست کے عبرانی اخبار میں شائع خبر کےمطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے کیمپ نمبر 104 پر مسلح حملہ کیا اور فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ کےمطابق جنگجوؤں نے تین اطراف سے کیمپ پر حملہ کیا جس میں بھاری مشین گن کا استعمال کیا گیا تھا ، حملے کے بعد جنگجوبحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی تلاش کےلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
حالیہ دنوں میں صیہونی جرائم میں اضافے کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارکنوں کی طرف سے فائرنگ کے وقعات اور مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔