• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، ایک اور صہیونی فوجی زخمی

گذشتہ سال مجموعی طور پر 31 اسرائیلی مارے گئے جبکہ 2021 میں یہ تعداد 4، 2020 میں 3 اور 2019 میں 5 تھی۔

جمعہ 06-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، ایک اور صہیونی فوجی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )گذشتہ سال  2022 میں  فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں صیہونی فوجیوں سمیت مجموعی طور پر 31 اسرائیلی مارے گئے  جبکہ 2021 میں یہ تعداد 4، 2020 میں 3 اور 2019 میں 5 تھی۔

غیر قانونی صیہونی  ریاست کی قابض فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران  اپنے ایک اور فوجی کے زخمی  ہونے کا اعتراف کیا ہے،حملے میں صہیونی فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔

قابض فوج کے ترجمان نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ جنین کے علاقے قباطیہ میں فلسطینیوں کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

قابض فوج کی جانب سے قباطیہ میں "مطلوب” قرار دیے گئے افراد کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران زخمی ہوا۔ قابض فوج کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار کو قصبے میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چینل نے دعویٰ کیا کہ ایک فلسطینی مزاحمت کاروں نے قصبے میں ایک فوجی کے ہتھیار کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی۔ فوجیوں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

واضح رہے کہ صہیونی  ریاست کی فوج کا کہنا ہے کہ سال 2022 کے اختتام تک فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 100 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے فلسطینی مزاحمت کار غیر معمولی طاقت حاصل کرگئے ہیں۔

رواں سال فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ  مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں غاصب فورسز پر  285 مرتبہ فائرنگ کی، جبکہ 2021 میں یہ تعداد 61 تھی ، 2020 میں اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے 31 اور 2019 میں صرف  19 واقعات ہوئے تھے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیفلسطینیمزاحمت کار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.