(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنین اور گردونواح میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے غیر معمولی اور غیر یقینی طورپر شدید ہوتے جارہے ہیں جو اسرائیل کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن گئے ہیں ۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان کے معروف اخبار معاریف میں شائع تہلکہ خیز رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے ایک افسر تل لیو رام کے حوالے سے لکھا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے گردو نواح میں اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں غیر معمولی طورپر بڑھ گئی ہیں جو اسرائیل کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ تصور کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی افسر کو جہنم واصل کرنے والے دونوں شہید مجاہد ہیرو ہیں،حماس
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج سیاسی قیادت کے ساتھ جنین اور شمالی مغربی کنارے میں ایک گرینڈ فوجی آپریشن شروع کرنے پر بات کر رہی ہے۔
تل لیورام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیادت نے "مغربی کنارے میں سلامتی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں فلسطینی اتھارٹی اور اس کی سیکیورٹی سروسز کو نا اہل قرار دیتے ہوئے خود فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جینین شہر اور شمالی مغربی کنارے میں فوجی آپریشن شروع کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے سرائیلی سیاسی قیادت کو اس گرینڈ آپریشن کی ضرورت پر آمادہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر یہ گرینڈ آپریشن نہیں کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جو ناقابل تلافی ہیں ۔