• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا گلستان جوہر انڈر پاس کو فلسطین کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

فلسطین میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے، ہم اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے فلسطینی عوام کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

جمعرات 09-11-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا گلستان جوہر انڈر پاس کو فلسطین کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش بس اسٹاپ پر قائم کردہ مرکز فلسطین کیمپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بلدیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گلستان جوہر میں تعمیر کئے گئے انڈر پاس اور سڑک کو فلسطین کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے، ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحثیت میئر کراچی فلسطینی عوام کو پیغام دیتا ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور مسلم امہ مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کو آواز اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلستان جوہر انڈر بائی پاس کو فلسطینی مظلوم عوام کے نام سے منصوب کیا جائے گا۔کے ایم سی کے آئندہ اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی۔

تقریب سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت سیاسی و مذہبی قائدین بشمول ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی، محمد حسین محنتی، محفوظ یار خان، علامہ باقر زیدی، پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، اسرار عباسی، یونس بونیری، علامہ عقیل انجم، ثاقب نوشاہی، مفتی شہریار داؤد، علامہ صادق رضا، پیر معاذ نظامی، مگھن سنگھ، علامہ مختارامامی، علی حسین نقوی، آغا شیرازی، عابدہ آغا، ابراھیم بسمل، عباس کشمیری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اہل غزہ ظلم کے خلاف بہادری کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ 57 مسلمان ممالک کے سربراہان میں کسی ایک نے غزہ فلسطین کی سرزمین پر قدم نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

مقررین کا کہنا تھاکہ صہیونیت انسانیت دشمن نظریہ ہے، ہم سب کو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ اور یمن کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں پوری دنیا کے عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان حکومتوں کی خاموشی اور زبانی جمع خرچ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چند اسلامی ممالک کے سوا فلسطینیوں کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہو۔

مقررین کا کہنا تھاکہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی اور بے حسی پر افسوس ہے۔

تقریب کے اختتام پر میئر کراچی سمیت تمام سیاسی ومذہبی قائدین نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بنائی جانے والی یکجہتی فلسطین وال پر اپنے دسخط کئے ۔اور اس موقع پر میئر کراچی نے سیاسی و مذہبی قائدین کے ہمراہ نمائش چورنگی پر عوام میں فلسطینی پرچم تقسیم کئے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینفلسطین فاؤنڈیشنکراچیمرتضٰی وہابمیئر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.