• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں فلسطینی بچوں کا قتل عام دانستہ ہے، نیویارک ٹائمز کا اعتراف

غزہ میں کام کرنے والے 65 امریکی ہیلتھ ورکرز نے اخبار کو 160 سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز فراہم کیں، جن میں ان بچوں کے حالات کی وضاحت کی گئی جو ان کے سروں یا سینے پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

جمعرات 17-10-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں فلسطینی بچوں کا قتل عام دانستہ ہے، نیویارک ٹائمز کا اعتراف
0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی فوج کے اسنائپرز کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچوں کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ان تصاویر اور ویڈیوز کی جانچ کی ہے اس کے بعد شائع کی ہیں اسرائیل کے حامیوں کا اعتراض بلا جواز ہے۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے گذشتہ روز اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں وضاحت کی ہے کہ غزہ  میں صحت کے کارکنوں کی جانب سے پیش کردہ شہادتیں جنہوں نے "خوفناکی” کا دستاویزی ثبوت پیش کی ہیں اس کی بنیاد پر  گذشتہ ہفتے شائع ہونے والی اپنی رپورٹس کو  "سچ” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے بچوں کو دانستہ نشانہ بنایا ہے اسرائیلی حامیوں کی اخبار کی رپورٹ پر تنقید بے بنیاد اور بلاجواز ہے۔

یہ بات اخبار کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں سامنے آئی جس میں اس نے اسرائیل کے حامیوں کو جواب دیا جنہوں نے غزہ میں 65 رضاکار صحت کارکنوں کی شہادتوں کے خلاف احتجاج کیا، جس میں یہ الزام بھی شامل تھا کہ اسرائیل نے نسل کشی کی اور بچوں کو سنائپر سے شہید اور زخمی کیا۔

امریکی اخبار نے تصدیق کی ہے کہ یہ تنقیدیں "بے بنیاد” ہیں اور فوٹو گرافی اور ویڈیو شواہد کے ذریعے شہادتوں اور تصاویر کی تصدیق کی گئی ہے۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ غزہ میں کام کرنے والے 65 امریکی ہیلتھ ورکرز نے اخبار کو 160 سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز فراہم کیں، جن میں ان بچوں کے حالات کی وضاحت کی گئی جو ان کے سروں یا سینے پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شائع ہونے والی شہادتوں اور ’سی ٹی اسکین‘ تصاویر کی صداقت کے بارے میں شکوک و شبہات اور رپورٹ پر کی گئی تنقید "کسی ثبوت پر مبنی نہیں ہے”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اشاعت سے پہلے رپورٹ کا بغور جائزہ لیا گیا اور فوٹو گرافی اور ویڈیو شواہد کے ذریعے شہادتوں اور تصاویر کی صداقت کی تصدیق کی گئی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "اخبار نے شائع شدہ تصاویر کی ساکھ کی تصدیق کے لیے ایک اضافی جائزہ لیا ہے۔ یہ تصاویر آتشیں ہتھیاروں سے لگنے والی چوٹوں، ریڈیالوجی، اور بچوں کے لیے صدمے کی دیکھ بھال کے شعبوں میں آزاد ماہرین کو دکھائی گئیں، جن میں سے سبھی نے تصاویر اور مناظر کی صداقت کی تصدیق کی۔

اخبار نے کہا کہ "گواہوں کے بیانات کی تائید کرنے والی اضافی تصاویر ہیں لیکن ان بچوں کی تصویریں شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو سر یا گردن پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں”۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے غزہ میں کام کرنے والے رضاکار ڈاکٹروں نے نیویارک ٹائمز کو وہ "خوفناک” مناظر بتائے جو انہوں نے غزہ کے متعدد ہسپتالوں میں دیکھے۔

ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ تقریباً ہر روز ایسے بچوں کو دیکھتے ہیں جن کے سر یا سینے پر گولیاں لگتی ہیں۔ انہوں نے ہسپتالوں کے ناموں یا غزہ کی پٹی میں کام کرنے کے دورانیے کا ذکر نہیں کیا۔

Tags: اسنائپربچےشہداشہیدفلسطینینیویارک ٹائمز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.