(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’’ میں النَّاصِرَة کے قریب ہونے والے قتل کے ہولناک واقعے پر صدمے میں ہوں۔ ہم قتل کے اس سلسلے کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں‘‘۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے انتہا پسند صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو نے اسرائیل کے شمالی شہر النَّاصِرَة کے مضافاتی علاقے یافا النصیریہ میں پیش آنے والے قتل کے واقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسرائیلیوں کے قتل کے اس سلسلے کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس کو ہر صورت روکا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کے شمالی شہر النَّاصِرَة کے مضافاتی علاقے یافا النصیریہ میں ایک کار واش اسٹیشن پر فائرنگ کے واقع میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد اسرائیلی ہیں جو آپس کے جھگڑے میں فائرنگ کے باعث ہلاک ہوئے۔