(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فورسز نے صہیونی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا اور مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کے خلاف کھڑے ہونے والے فلسطینی شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایتے ہوئے کم سے کم 9افراد کو گرفتار کرلیا۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز بھی مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا اور مسجد کے تقدس کو پامال کر نےاور فلسطینیوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کیلیےمقدس مقامات کی بےحرمتی کی گئی اور درجنوں آباد کاروں نے گروہوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں تلمودی رسومات ادا کیں جس کے نتیجے میں فلسطینی نمازیوں اور آباد کاروں کے مابین تصادم ہوا اور کئی فلسطینیوں سمیت صہیونی آبادکار زخمی ہوگئے۔
اس موقع پر موجود اسرائیلی فورسز نے صہیونی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا اور مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کے خلاف کھڑے ہونے والے فلسطینی شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کم سے کم 9افراد کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ یہودیوں کے عبرانی کیلنڈر کے مطابق ہر سال نو اگست کو3000سے زائد صہیونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمقدس مقامات کی بےحرمتی کر کے نام نہاد ہیکل سلیمانی کی تباہی کی یاد تازہ کرتے ہیں۔