(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شر پسند عناصر نے حرم قدسی پر گروپوں کی شکل میں حملہ کیااور ہر گروپ میں کم سے کم 50 کے قریب انتہا پسند شامل تھے جنہوں نے بے دردی سے نمازیوں کو پیٹا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی سرپرستی میں متعدد صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور مسجد میں موجود مسلمان نمازیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی عبادت گزاروں پر صہیونی آبادکاروں کے حملے کے دوران صہیونی فورسز نے صحن مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر صوتی بم پھینکےجس کے نتیجے میں سے12 سے زائد نمازی زخمی ہو گئے جبکہ کم سے کم 19 افراد کو صہیونی اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی شر پسند عناصر نے حرم قدسی پر گروپوں کی شکل میں حملہ کیااور ہر گروپ میں کم سے کم 50 کے قریب انتہا پسند شامل تھے جنہوں نے بے دردی سے نمازیوں کو پیٹااور صہیونی فوج کے حوالے کیااور آزادانہ قبلہ اول کے صحن میں اشتعال انگیز نعرے لگائےساتھ ہی مقدس مقامات پر یہودی طریقے سے عبادت کی۔
یاد رہے کہ صہیونی حکام جان بوجھ کرغیر قانونی آبادکاروں کو قبلہ اول میں داخلے کی اجازت دے کرفلسطینیوں اور صہیونی آبادکاروں کے درمیان تصادم کے بعد بڑے پیمانے پرفلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔