(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قطر ،کویت اور اردن نے اپنے بیانات میں اسلامی مقدسات کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد الاقصی پر جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں روزانہ کی بنیاد پر صہیونی فوج کی بے بس فلسطینیوں کی شہادتوں اور القدس میں مسجد اقصیٰ پر حملےکے ردعمل میں قطر، کویت اور اردن کی وزارت خارجہ نے علیحدہ علیحدہ بیانات جاری کیے ہیں جس میں قابض حکام کو اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کے خطرناک نتائج پر متنبہ کیا۔
قطر ،کویت اور اردن نے اپنے بیانات میں اسلامی مقدسات کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد الاقصی پر جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ صیہونی آباد کاروں نےشر انگیزی پھیلانے اور فلسطینیوں کے جذبات مجروح کر نے کیلیے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی اپنی سالانہ تاریخ کی مناسبت سے مسلمانوں کے قبلہ اول کے مغربی حصے دیوار البرق میں تقریبات کا اہتمام کیا اوراس بہانے ایک بار پھرمسجد اقصیٰ کو جارحیت کا نشانہ بنایا، غاصب صیہونی آباد کار باب المغاربہ کی طرف سے مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔