(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس کے زیر اہتمام فلسطینی مظاہرے میں غزہ کے شہریوں نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کو مسجد اقصٰی سے نکالے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مقبوضہ فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور القدس میں صہیونی وحشیانہ اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیاگیا۔
محصور غزہ کی پٹی میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے زیر اہتمام مظاہرے کے شرکاء نے مسجد الاقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں نعرے لگائے۔
حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ فلسطینی عوام، دھڑے اورافواج القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کےلیےمتحد ہیں اور "ہم ایک بار پھر دفاع بیت المقدس کا راستہ طے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی جارحیت کا جواب صرف مزاحمت میں ہے اور مزاحمت کے اگلے مرحلے کے لیے ہتھیاروں کا مقابلہ ہتھیاروں سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض افواج نے آج صبح مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول کر فلسطینیوں پر حملہ کیا اورانہیں طاقت کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کے صحنوں سے بے دخل کردیا، اس دوران 150 سے زائد فلسطینی زخمی اور 450 کوگرفتار کر لیا گیا۔