(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی محکمہ اوقاف نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کرمسجد کے تقدس کی حفاظت کے لیے اس مذہبی فریضے کیلیے اقدامات کریں اور صہیونی شر پسندوں کے دھاوؤں کے ذریعےآئے روزقبلہ اول کے تقدس کی پامالی کے اسباب کا خاتمہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس کےفلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے دھاوے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں جبکہ ایک روز قبل بھی انتہا پسندوں نے صہیونی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں انٹیلی جنس اہلکاروں کے ہمراہ قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے، مسجد میں داخل ہونے والے آبادکار مراکشی گیٹ سے مسجد پر حملہ آور ہوئےاور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کرمسجد کے تقدس کی حفاظت کے لیے اس مذہبی فریضے کیلیے اقدامات کریں اور صہیونی شر پسندوں کے دھاوؤں کے ذریعےآئے روز قبلہ اول کے تقدس کی پامالی کے اسباب کا خاتمہ کریں۔