• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے دھاوؤں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 18-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے دھاوؤں کا سلسلہ جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کار مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات کرتے ہیں تاکہ فلسطینیوں کےساتھ جھڑپوں کا آغاز ہو اور بے گناہ شہری اسرائیلی جیلوں میں قید کیے جائیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ روز بھی صہیونی شر پسند آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصٰی پر ایک مرتبہ پھر دھاوا بولا گیا اور درجنوں صہیونی آباد کاروں اور اسرائیلی طلباء نے انٹیلی جنس اہلکاروں کی سرپرستی میں  قبلہ اول میں جوتوں سمیت داخل ہوکر اشتعال انگیز چکر لگائے اورمقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

شر پسندآباد کاروں کا منظم گروہ مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوااور صہیونیوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

قابض اہلکارں نے صہیونی انتہا پسندوں کو مکمل حفاظتی حصار فراہم کیا جس کے نتیجے میں شرانگیز آبادکاروں نے مسجد میں موجود نمازیوں کو بلا جواز پریشان کیا اور انہیں  مذہبی اشتعال انگیز فقروں کے ذریعے مشتعل کر نے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ صہیونی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں تاکہ فلسطینیوں کو اشتعال دلاکر جھڑپوں کا آغاز ہو اور بے گناہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید کیے جائیں۔

Tags: بیت المقدسصہیونی آبادکارقبلہ اوّلمسجد اقصیٰہیکل سلیمانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.