(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)ریم بنت ابراہیم الحشیمی نے القدس میں مقدس مقامات اور اوقاف کی دیکھ بھال میں اردن کی ہاشمی بادشاہت کے کردار کا احترام کرنے اور یروشلم کے اوقاف انتظامیہ کے مسجد اقصیٰ کے معاملات کے اختیار سے تعصب نہ برتنے کو یقینی بنانے پر زوردیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جارحیت کے بڑھتے ہوئے واقعات اور القدس میں مسجد اقصٰی میں فلسطینی روزے داروں پر اسرائیلی فوج کے تشددکے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کے نتیجے میں امارات میں متعین صہیونی سفیر عامرحایک کوطلب کیا گیاہےاوران سےقبلہ اول میں تشدد کے واقعات، شہریوں پر حملوں اور مقدس مقامات میں فوج کی دخل اندازی پرمذمت کے ساتھ ساتھ جواب طلبی کی جن میں متعدد فلسطینی باشندے زخمی اور گرفتار ہوئے۔
بین الاقوامی تعاون کی اماراتی وزیرِمملکت ریم بنت ابراہیم الحشیمی نے ان واقعات کو فوری طور پر روکنے، نمازیوں کو مکمل تحفظ دینے اور اپنے مذہب پرعمل کرنے کے حق کا احترام کرنے سمیت مسجد اقصیٰ کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے والےکے لیے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیااور ایسے عوامل کو روکنے کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے القدس میں مقدس مقامات اور اوقاف کی دیکھ بھال میں اردن کی ہاشمی بادشاہت کے کردار کا احترام کرنے اور یروشلم کے اوقاف کی انتظامیہ کے اختیارات اور مسجد اقصیٰ کے معاملات کے اختیار سے تعصب نہ برتنے کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زوردیا ہے۔