(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے بیان میں اقصیٰ مسجد پر حملےکے نتیجے میں 152 زخمی فلسطینیوں سے اظہار افسوس کیا جبکہ فوج کے ہاتھوں نہتے 300 سے زائدنوجوانوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گذشتہ روز القدس میں مسجد اقصٰی پر صہیونی فوجی حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی گئی ہے اوران کا کہنا ہے کہ قبلہ اول پرحملے سے دنیا بھرکے مسلمان دکھی اور ان کے دل غمگین ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے بیان میں اقصیٰ مسجد پر حملےکے نتیجے میں 152 زخمی فلسطینیوں سے اظہار افسوس کیا جبکہ فوج کے ہاتھوں نہتے 300 سے زائد نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔
انہوں نے مسجد الاقصیٰ جو مسلمانوں کے لیے تیسرا بڑا مقدس مقام ہےکی روزانہ کی بنیاد پر صہیونی غیر قانونی آبادکاروں کے ہاتھوں بے حرمتی کے سلسلے کو روکنے کیلیے عالمی برادری سمیت مسلم امہ کے متحداقدامات کی اہمیت پر زور دیا جبکہ صہیونی فوج کے روزے داروں پر حملے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔