(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ماہ صیام میں تراویح اور دیگر نمازوں میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بناتے ہوئےغاصب یہودیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
قبلہ اول پر صہیونی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئےدھاوؤں کے جواب میں شروع کی جانے والی مہم کے حوالے سے مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ صیام کے موقعے پرفجر عظیم مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس کا مقصد مسلمانوں میں اہم عبادت اور فریضے [نماز] کے احیا کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے۔
بیان کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ماہ صیام میں تراویح اور دیگر نمازوں میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بناتے ہوئےغاصب یہودیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے، انہوں نے مہا کہ فلسطین کی مساجد بالخصوص مسجد اقصیٰ میں نماز فجرکے موقعے پرنمازیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں حاضری کےحوالے سےمہم جاری ہےجس کے ذریعے صہیونیوں کو پیغام دینا ہے کہ فلسطینی آخری دم تک قبلہ اول کی حفاظت کے لیے مستعد ہیں۔