(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قبلہ اول میں جمعے کی نماز کی ادائیگی کیلیے داخلے کے منتظر فلسطینی مرد و خواتین قلندیا چیک پوسٹ پر اپنی باری کیلیے صفوں میں کھڑے ہو ئےجس کے بعد صرف اُن فلسطینیوں کو اندر آنے کی اجازت دی گئی جو مقررہ شرائط پوری کر نے میں کامیاب رہے۔
قبلہ اول مسلمانوں کا تیسرا مقدس مقام ہے جہاں نماز ادا کرنا ہر مسلمان کے دل کی تمنا اور شرف کی بات ہے ایسے میں ماہ رمضان کے پہلے جمعے میں نماز کی ادائیگی کیلیے آنے والے سیکڑوں فلسطینیوں نے صبح سے ہی مسجد اقصیٰ جانا شروع کر دیااور بہت بڑی تعداد میں جمعہ کے خطبے میں شرکت کی سعادت حاصل کی باوجود سخت حالات کے اسرائیل کو عالمی دباؤ کے پیش نظر مسجد میں داخلے کی شرائط میں نرمی کر نی پڑی۔
قبلہ اول میں داخلے اور جمعے کی نماز کی ادائیگی کے لیے منتظر فلسطینی مرد اور خواتین قلندیا چیک پوسٹ جسے ٹریفک کی آمد و رفت کیلیے بند کر دیا گیا تھا اپنی باری کے لیے صفوں میں کھڑے ہو گئےجس کے بعد صرف اُن فلسطینیوں کو اندرآنے کی اجازت دی گئی جو مقررہ شرائط پوری کر نے میں کامیاب رہے۔
صہیونی حکام نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ تمام عمر کی خواتین اور 12 برس تک کےبچوں کے علاوہ عمر رسیدہ مردوں کو بنا پرمٹ داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ 40 برس سے 49 برس تک کے فلسطینی مرد نافذ العمل پرمٹ کے ساتھ داخل ہو سکیں گے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے محصور فلسطینیوں کو بیت المقدس میں داخلے کے لیے اسرائیلی حکام سے خصوصی اجازت ناموں (پرمٹس) کی ضرورت ہوتی ہےجس کے بغیر ان کا القدس میں داخلہ ممنوع ہے۔