(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شیخ عمر الکسوانی کا کہنا تھا کہ صہیونی اسپیشل فورس کے 200 سے زیادہ اہل کاروں نے مسجد میں نمازیوں پر دھاوا بول کر انہیں بزور طاقت باہر نکال دیا، مزید یہ کہ لاؤڈ اسپیکروں کے تاربھی کاٹ دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ 4 روز سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیلی فورسزکے جارحانہ حملوں اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اقصٰی مسجد کے ڈائریکٹر شیخ عمر الکسوانی نے مسجد کے اندر، اس کے صحن اور اس کے بیرون کی صورت حال کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔
شیخ عمر الکسوانی کا کہنا تھا کہ صہیونی اسپیشل فورس کے 200 سے زیادہ اہل کاروں نے مسجد میں نمازیوں پر دھاوا بول کر انہیں بزور طاقت باہر نکال دیا، مزید یہ کہ لاؤڈ اسپیکروں کے تار بھی کاٹ دیے گئے جبکہ ان 4 دنوں میں تصادم کے نتیجے میں 150 سے زائد فلسطینی اور 20 کے قریب اسرائیلی بھی زخمی ہوچکے ہیں جو زبردستی فلسطینیوں کیلیے مخصوص کی گئی اقصٰی مسجد کی ان حدود میں داخل ہو کر یہودیوں کی "جبلِ ہیکل” کے مقام پر زیارت کے نام پر مذہبی اشتعال انگیزی پھیلاتے ہیں اور فلسطینیوں کو صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار یوں کے حالات پیدا کرتے ہیں۔