• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسجداقصیٰ پر صہیونی قبضہ کسی صورت بھی برداشت نہیں، حماس

عالمی ادارے بین القوامی برادری صہیونی قبضے اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی تیزہوتی کارروائیوں کا نوٹس لیں

بدھ 28-12-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجداقصیٰ پر صہیونی قبضہ کسی صورت بھی برداشت نہیں، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصٰی خالصتا اسلامی ورثہ ہے اور اس کے ارد گرد کی ساری اراضی فلسطینی سرزمین ہے، جس پر کسی صورت قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مقبوضہ بیت المقدس کے ترجمان محمد حمادہ نے  مشرقی بیت المقدس میں ‘ الحمراہ لینڈ’ پر کیے گئے غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کے ناجائز قبضے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطین کو یہودیانے کی سازشوں اور منصوبوں کی ایک اور کڑی ہے۔

انھوں نے کہا ‘صہیونی منصوبے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے گرد و پیش سے فلسطینی آبادی کو مکمل صاف کر کے مسجد اقصیٰ پر قبضے کو اور اسے یہودیانے کی سازش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

 تاہم ترجماں حماس نے کہا ‘  فلسطینی عوام اس پر خاموش نہیں رہیں گے اور اسراائیل کے اس جرم  پر اپنے رد عمل دیں گے۔ کیونکہ مسجد اقصٰی خالصتا اسلامی ورثہ ہے اور اس کے ارد گرد کی ساری اراضی فلسطینی سرزمین ہے، جس پر کسی صورت قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حماس کی طرف سے اس بیان میں عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس تنظیم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صہیونی قبضے اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی تیزہوتی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ اسلامی مقدسات کا تحفظ عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس تنظیم کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

Tags: اسرائیلیبیت المقدسحماسصہیونیفلسطینیمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.