• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ کی پکار پر لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہوگی، مزاحمتی دھڑوں کا مشترکہ اعلان

مشترکہ بیان میں فلسطینی قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی حمایت اور ہر طرح سے اس کے دفاع میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں

بدھ 28-09-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ کی پکار پر لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہوگی، مزاحمتی دھڑوں کا مشترکہ اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی دشمن کے مظالم پر سیکیورٹی تعاون اور اس کے ساتھ تعلقات میں خاموش رہنا غیر معقول ہے قابض ریاست کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں  فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’فلسطینی مزاحمتی تحریکیں غاصب ریاست کے ظلم وجبر کے خلاف اپنا فرض اور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی پکار پر لبیک کہنے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کرے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیے

صہیونی فوج کی کارروائیاں، متعدد فلسطینی گھروں سے اغواء

مزاحمتی دھڑوں نے مشترکہ بیان میں  فلسطینی قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی حمایت اور ہر طرح سے اس کے دفاع میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور معمول پر آنے والی حکومتیں اپنے اس جرم کو روکیں جو ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت کو بڑھاتے ہوئے قبضے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں ۔

مشترکہ بیان میں صہیونی جیلوں میں ہمارے بہادر قیدیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "مزاحمت اپنا مقدمہ مزاحمتی کارروائی کی ترجیحات پر رکھتی ہے۔”

انہوں نے کہا: "ہم تقسیم کو ختم کرنے کے لیے فلسطینی مفاہمت کے فریم ورک کے اندر ہر قدم یا اقدام کی حمایت کرتے ہیں، اور ہم برادر مصر کے بھائیوں کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، اور ہم الجزائر کی موجودہ کوششوں کو مبارکباد دیتے ہیں، اور ہم قومی اتحاد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تمام کوششیں   جاری رکھیں گے ۔

Tags: اسرائیلصہیونیغزہفلسطینیمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.