(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے شہید مصطفیٰ الکستونی کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر جگہ صیہونی دشمنوں کو نشانہ بنائیں ،مزاحمت جاری رکھیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف مسلح اور سیاسی جدوجہد کرنے والی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری بیان میں علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں صیہونی فوج سے جھڑپ میں شہید ہونے والے "32 سالہ نوجوان مصطفیٰ الکستونی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس قیادت تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے صیہونی دشمنوں کے سامنے ہتھیارڈالنے سے بہتر مزاحمت کو سمجھا اور غاصب دشمنوں کو دندان شکن جواب دیئے۔
جاری کردہ بیان میں حماس نے اپنے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم اپنی مقبوضہ سرزمین میں اپنے عوامی انقلابیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے لوگوں اور اپنی زمینوں کا دفاع جاری رکھیں، اور تمام جگہوں پر غاقصب دشمنوں کو نشانہ بنائیں۔