• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ بیت المقدس میں دو دھماکے، ایک صہیونی ہلاک، بائیس زخمی

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے وزیر نے ان حملوں کو انتہائی پیچیدہ  اور خطرناک حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک منظم انفراسٹرکچر کا نتیجہ ہے

جمعرات 24-11-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ بیت المقدس میں دو دھماکے، ایک صہیونی ہلاک، بائیس زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی پولیس نے دھماکوں کا الزام فلسطینی مزاحمت کاروں پر عائد کرتے ہوئے اس کو انتہائی خطرناک  پیش رفت  قراردیاہے۔

غیر قانونی صہیونی ریاست کے معروف اخبار ٹائمز آف اسرائیل  کی رپورٹ کے مطابق  مقبوضہ بیت المقدس میں دو مختلف  بس اسٹیشنز  پر دو دھماکے ہوئے  جس میں مجموعی طورپر ایک اسرائیلی ہلاک اور دیگر 22 زخمی ہوئے ، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکا مغربی  بیت المقدس میں ایک بس اسٹیشن کے اندر ہوا، اس کے بعد دوسرا دھماکہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع راموٹ کے بستی محلے کے داخلی دروازے پر ایک اور اسٹیشن کے قریب ہوا۔

صیہونی پولیس نے دھماکوں کا الزام فلسطینی مزاحمت کاروں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرک بائیک پر سوار ایک  فلسطینی شخص نے سوٹ کیس میں نصب  دھماکہ خیز مواد  سے حملہ کیا دوسرے حملے کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم اس کو بھی مزاحمت کاروں کا حملہ قرار دیا گیا ہے۔

صہیونی ریاست میں  داخلی سلامتی کے وزیر نے ان حملوں کو انتہائی پیچیدہ  اور خطرناک حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک منظم انفراسٹرکچر کا نتیجہ ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام اور سیاست دانوں نے دونوں واقعات کو انتہائی خطرناک پیش رفت قرار دیا۔

واضح رہے کہ  کسی فلسطینی جماعت نے ان دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Tags: اسرائیلیاسرائیلی ہلاکدھماکےصہیونی ہلالکصیہونیفلسطینیمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.