(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی صدر محمود عباس "تشدد اور کارروائیوں کے خلاف ہیں ، سیاسی راستے کی حمایت کرتے ہیں ، ہم ” محمود عباس کو امن کے لیے شراکت دار سمجھتے ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز نے گذشتہ روز معروف عبرانی اخبار "معاریو” کو دیئے گئے انٹر ویو میں فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ "تشدد اور کارروائیوں کے خلاف ہیں ، سیاسی راستے کی حمایت کرتے ہیں ، ہم ” محمود عباس کو امن کے لیے شراکت دار سمجھتے ہیں۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ فلسطینی علاقوں پر محمودعباس کی اتھارٹی کا کنٹرول کم ہو رہا ہے، "اسرائیل” اتھارٹی کی طاقت کو مضبوط کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط کرنےمیں اسرائیل کی بھلائی ہے دوسری جانب انھوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ پرامن حل تک پہنچنا ایک بہت مشکل مرحلہ ہے ہے اور اس کے بدلے میں دونوں فریقوں کے درمیان امن سے رہنا ممکن ہے جس کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
بینی گنیٹز کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو بھی فلسطینی اتھارٹی کا سربراہ ہے وہ ہمارا شراکت دار ہے، لیکن جو بھی "اسرائیل” سے لڑنے کی کوشش کرے گا اسے ناکام کردیا جائے گا۔