(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کی سرزمین کے تمام حصوں میں جلیل، صحرائے النقب ،جولان ہائٹس، اور یہودیہ اور سامریہ میں صہیونی آباد کاری کو آگے بڑھانے اور ترقی دیناترجیح ہے”۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل میں تشکیل پائی جانے والی انتہائی دائیں بازو کی شدت پسند حکومت کے سربراہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے ایک روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت میں مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی آباد کاری کی توسیع ترجیحات کی فہرست میں سرفہرست ہے۔
نیتن یاہو نے اپنی جماعت لیکود پارٹی کی جانب سے نئی حکومت کی پالیسی ظاہر کی ، جن میں سے پہلا وعدہ "اسرائیل کی سرزمین کے تمام حصوں میں – جلیل، صحرائے النقب، جولان ہائٹس، اور یہودیہ اور سامریہ میں آباد کاری کو آگے بڑھانے اور ترقی دینے کاکیا ” –
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو ایک مستقل آزاد ریاست کے طورپر دیکھا جاتا ہے تاہم 1967سے اسرائیل نے اس علاقے پر قبضہ کررکھا ہے جہاں درجنوں غیرقانونی صہیونی بستیاں تعمیر کی گئیں جس میں تقریباً 500,000صیہونی آباد ہیں۔