• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حملہ کرنے والے غزہ کو دیکھ لیں: نیتن یاہو کی یمن کو گیڈر بھبکی

11 ماہ سے زائد عرصے سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے باوجود اپنے یرغمالیوں کو رہا کرانےمیں مکمل طورپر ناکام اسرائیل نے یمن کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس کو بھاری نقصان پہنچائے گا

پیر 16-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حملہ کرنے والے غزہ کو دیکھ لیں: نیتن یاہو کی یمن کو گیڈر بھبکی
0
SHARES
15
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو نے یمنی میزائل حملے پر بوکھلاہٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  حوثیوں کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی بھاری قیمت چکانی ہوگی ،  حملہ کرنے والے دیکھ لیں کہ ہم نے غزہ کا کیا حال کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے شدت پسند وزیراعظم نیتن یاہو نے یمن کی جانب سے ہائپر سونک بیسٹک میزائل حملے پر بوکھلاتے ہوئے بیان دیا ہے اس دوران وہ یہ بھول گئے ہیں کہ اسرائیلی فوج امریکہ ، برطانیہ اور مغربی ممالک کی غیر معمولی امداد اور 11 ماہ سے زائد عرصے سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے باوجود اپنے یرغمالیوں کو رہا کرانےمیں مکمل طورپر ناکام ہے، صیہونی فوج شمالی سرحد پر حزب اللہ کے حملوں کو روکنےمیں ناکام ہے اور اس کے لاکھوں غیر قانونی صیہونی آبادکار اپنے گھروں سے بے گھر ہیں اس کے باوجود نیتن یاہو نے یمن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی  انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والے دیکھ لیں کہ ہم نے غزہ کی کیا حالت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج کے  ریڈیو نے یمنی بیلسٹک میزائل سے متعلق تفصیلات  بتاتے ہوئے کہا تھا کہ  یمنی میزائل حملے سے سرائیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تاہم اس نے اسرائیلی نگرانی کے نظام کی ناکامی کو ظاہر کردیا۔

 ریڈیو نے کہا کہ بیلسٹک میزائل یمن سے داغا گیا تھا اور وسطی اسرائیل میں مودیعین کے قریب ایک علاقے میں پھٹ گیا جبکہ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل کا جدید ترین دفاعی نظاموں کی موجود گی  میں  اسرائیل کے دارالحکومت تک  پہنچنا ہی اسرائیلی سیکیورٹی کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Tags: اسرائیلیبیلسٹکحوثیصیہونیفلسیطنینیتن یاہویمنی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.