• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لیبیا کی قومی ٹیم کا اسرائیل کے ساتھ مقابلے سےدستبرداری کا اعلان

بدھ 13-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
لیبیا کی قومی ٹیم کا اسرائیل کے ساتھ مقابلے سےدستبرداری کا اعلان
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دبئی میں عالمی چیمپئن شپ میں  لیبیا کی قومی ٹیم کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے باوجود اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلےکے بائیکاٹ پر فلسطینی مزاحمت کا کھلاڑیوں کو بھرپور خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی جارحیت کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پرفلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے لیبیا کی قومی فٹ بال ٹیم  نےدبئی میں ہونے والے بین الاقوامی چیمپئن شپ سے دستبرداری کااعلان کر دیا ہےاور کھیلوں کے اس مقابلے میں فائنل راؤنڈ تک پہنچنے کے باوجود اسرائیل کو ناجائز اور قابض ریاست قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پرقابض صہیونی ریاست کے کھلاڑیوں کو پستی کااحساس دلاتے ہوئے ان کے ساتھ مقابلوں سے انکار کردیاہے۔

لیبیا کی قومی ٹیم کے اس ردعمل پر مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے لیبیا کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا  ہےاور کہا ہے کہ فائنل راؤنڈ تک پہنچنے کے باوجوددستبرداری کے اس عظیم کارنامے پر لیبیا کی قومی ٹیم کے ہیروز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فلسطینی قوم کی لاج رکھتے ہوئے قابض دشمن کے ساتھ  کھیلوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنا فلسطینی اور عرب بائیکاٹ کے طے شدہ معیارات کی خلاف ورزی ہے۔ قابض ریاست کے نمائندوں کے خلاف کھیل قبول کرنا  اس کے جرائم پر پردہ  ڈالنے کے مترادف ہے۔

Tags: اسرائیلاسلامی تحریک مزاحمت 'حماسبین الاقوامی چیمپئن  شپخراج تحسینلیبیامقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.