(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اونروا کے نئے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ رمضان سے قبل ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد فلسطینی مہاجرین کو امداد فراہم کردی جائے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نہر البارد کیمپ کے مکینوں کے ایک گروپ نے اونروا کے نئے ڈائریکٹر ڈوروتی کلاؤس سے ایجنسی کے علاقائی دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈورتی کلاوس نے وعدہ کیا ہے کہ رمضان سے قبل فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے قائم اقوام متحدہ کی ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘اونروا 160،000 سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فلسطینی مہاجرین کی بات سنی جنہوں نے رمضان کے مہینے سے قبل ہی ایجنسی کی طرف سےامداد کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کی ٹیم کے ساتھ ان کی میٹنگوں نے شام سے بے گھر فلسطینیوں کے علاوہ لبنان میں نصف فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد کی فراہمی کا بندو بست کیا جا رہا ہے۔
کلاؤس نے ریلیف اور مالی امداد کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لبنان میں کوئی پناہ گزین بچہ بھوکا نہ رہے۔ اسکول جا سکے اور اسے بنیادی طبی سہولیات بھی میسر ہوں۔