(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنانی انفار میشن برانچ کے ایک خصوصی افسر نے دعویٰ کیا کہ صہیونی جاسوسوں نےانتہائی حساس معلومات حاصل کی جس سے گذشتہ دو سالوں میں لبنان، شام اور دوسرے مقامات پرنہ صرف حزب اللہ بلکہ لبنان کے فلسطینی دھڑوں جن میں حماس بھی شامل ہے میں بڑی‘کارروائیاں کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لبنانی انٹرنل سکیورٹی فورسز کی گذشہ 4 ہفتوں کی انتھک محنت کے بعد لبنان میں سرگرم جاسوسی کے 17 نیٹ ورک پکڑ لیے ہیں جو اسرائیل کے لیے کام کر رہے تھے۔
بسام مولوی کے مطابق لبنانی انٹرنل سکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹوریٹ کی انفارمیشن برانچ نے چار ہفتے پہلے آپریشن شروع کیا تھا جس کا مقصد جاسوسی نیٹ ورکس کو ایک ایک کر کے توڑنا تھاجبکہ پکڑے جانے والے نیٹ ورک سے 35 لوگ منسلک تھے جو صہیونی ریاست اسرائیل کے لیے جاسوسی انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ لبنانی انفار میشن برانچ کے ایک خصوصی افسرکی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جاسوسی کے ذریعے انتہائی حساس معلومات حاصل کی گئیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ دو سالوں میں اسرائیلی خفیہ ادارہ لبنان، شام اور دوسرے مقامات پر’بڑی‘کارروائیاں کرنے میں کامیاب رہا ہےاور نہ صرف حزب اللہ بلکہ لبنان کے فلسطینی دھڑوں جن میں حماس بھی شامل ہے کی نگرانی کے ساتھ ساتھ انفارمیشن برانچ میں گھس کر قیادت کے بہت قریب پہنچنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔