(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عثمان ثوینی نےمہم کے حوالے سے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے ہم نے اپنے فلسطینی بھائیوں اوربہنوں کیلیے انسانی امداد کے شعبوں کو ہدف بنایا ہےجس میں غزہ ، غرب اردن اور القدس کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت میں فلاحی تنظیم کویت چیریٹی آرگنائزیشن کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی شہریوں کےساتھ جاری مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی اور ان کی امداد کے لیے الاقصیٰ 50 کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا ہے جس میں 5اہم منصوبوں کے لیے امداد اکٹھی کی جا رہی ہے۔
کویتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل عثمان ثوینی نےمہم کے حوالے سے بتایا ہے کہ تنظیم کے زیراہتمام فلسطینیوں کے لیے اس مہم میں ہم نے اپنے فلسطینی بھائیوں اوربہنوں کیلیے انسانی امداد کے شعبوں کو ہدف بنایا ہےاور فلسطینی ضرورت مندوں کے لیے مالی امداد،بیت المقدس، غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے علاقوں کے فلسطینی شامل ہیں جنہیں امداد کی سخت ضرورت ہے۔