• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کویت کا بین الپارلیمانی یونین سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ

پیر 21-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
کویت کا بین الپارلیمانی یونین سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویتی اسپیکر نے کہا اسرائیل گذشتہ ساٹھ سالوں سےزیادہ عرصے سے  فلسطین پرمسلط ہےاور قابض کہلاتا ہےلہذااسرائیل کو آئی پی یو  سے بے دخل کر نا چاہیےاور  یہ ایک دوہرا معیار ہے جسے میں نہیں سمجھتا کہ آیی پی یو کے صدر قبول کریں گے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بین الپارلیمانی یونین(آئی پی یو) کے اجلاس میں کویت کی  قومی اسمبلی  کے اسپیکر مرزوق الغنیم کی جانب سے روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک نکتے پر  سوال اٹھایاگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل شروع ہونے والی روس اور یوکرین کی جنگ پر  عالمی برادری روسی وفد کو آئی پی یو سےبے دخل کر نا چاتہی ہے جبکہ 60 سالوں سے اسرائیل کی فلسطینیوں پر جاری جارحیت  کے باوجود صہیونی ریاست کے  مندوب کی  اس یونین سے بے دخلی کا کوئی سوال نہیں کر تا۔

کویتی قومی اسمبلی کےاسپیکر مرزوق الغنیم نے عالمی برادری کی جانب سے دنیا میں جاری تنازعات کے حوالے سے دوہرا معیار اپنانے کی مذمت کرتے ہوئے بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کویتی اسپیکر نے تیس سال قبل عراقی فوج کے خلیج فارس پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ کویت کسی بھی قسم کے قبضے کا مخالف ہےجبکہ اسرائیل گذشتہ ساٹھ سالوں سےزیادہ عرصے سے  فلسطین پرمسلط ہےاور قابض کہلاتا ہےلہذااسرائیل کو آئی پی یو  سے بے دخل کر نا چاہیےاور  یہ ایک دوہرا معیار ہے جسے میں نہیں سمجھتا کہ آیی پی یو کے صدر قبول کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں، کویت کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایسے بلوں کی منظوری دی تھی جو تل ابیب حکومت کے ساتھ کسی بھی معاہدے یا تعلقات کو معمول پر لانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں جبکہ 2020میں کویت کے 37 قانون سازوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان معمول کے معاہدے کو مسترد کردے۔

Tags: آئی پی یواسرائیلانڈونیشیابین الپارلیمانی یونینجکارتہکویتکویتی اسپیکرمرزوق الغنیم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.