(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویت میں انسداد صیہونیت اور نارملائزیشن کے لیے سپریم کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن طارق الشایع نے کہاکہ کویتی کھلاڑی لبغلی کی اسرائیل کے ساتھ کھیلوں سے دست برداری ایک مؤقف وہ ہے جو تاریخ کی کتابوں میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بین الاقوامی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے ایک اور کویتی کھلاڑی نے اس وقت مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا حریف قابض صہیونی ریاست اسرائیل سے تعلق رکھتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابوظبی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں "موٹو سرو” ریس (ایک پانی کا کھیل) سے کویتی کھلاڑی عبدالرزاق البغلی نے صہیونی کھلاری کے ساتھ مقابلے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بہ طور کویتی ہم ہمیشہ فلسطینی کاز کے ساتھ ہیں۔
کویت میں انسداد صیہونیت اور نارملائزیشن کے لیے سپریم کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن طارق الشایع نے کہاکہ کویتی کھلاڑی لبغلی کی اسرائیل کے ساتھ کھیلوں سے دست برداری ایک مؤقف وہ ہے جو تاریخ کی کتابوں میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
الشایع نے قدس پریس کو بتایا کہ یہ پیغام جو کویتی کھلاڑیوں کا واضح مؤقف ہے وہ یہ ہے کہ فلسطین اس ریاست کا نام ہے جو باقی رہے گااور صہیونیوں کا قبضہ ختم ہوکر رہے گااس کے ساتھ القدس ہمیشہ کے لیے فلسطین کا دارالحکومت ہو گاجس کے ساتھ اسرائیل کا کوئی تعلق نہیں۔