مقبوضہ فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف مسلح جدوجہد کرنےوالی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” صہیونی ریاست کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول کی حرمت کو کسی قیمت پر بھی پامال نہیں ہونے دیں گے القدس پر حق صرف فلسطینیوں کا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے صہیونی عدالتوں میں مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کو مذہبی رسومات اداکرنے کی اجازت دینے پر قابض ریاست کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا خصوصی حق ہے اور وہ اس کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیں گے ،قبلہ اول میں تلمودی رسومات کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی چاہے اس کی جو بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔
حماس نے بیان میں کہا کہ نام نہاد صہیونی مجسٹریٹ کی عدالت کا فیصلہ صیہونی یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں اشتعال انگیز دراندازی کے دوران ان کی تلمودی رسومات کی ادا ئیگی کی اجازت دینا آگ سے کھیلنا اور تمام سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہے۔حماس نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو قابض ریاست کے رہنماؤں کے اثرات کو برداشت کرے گا اور اس کے نتیجے میں قبلہ اول کو درپیش خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کا ایک ایک انچ مسلمانوں کا خالص حق تھا، ہے اور رہے گا۔اس پر ہمارے فلسطینی عوام کے علاوہ کسی کی حاکمیت نہیں۔