• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کسی بھی قیمت پر فلسطینیوں کو اسرائیلیوں پرحملوں سے روکا جائے، بینی گینٹز

بینی گینٹز فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کو کسی بھی قیمت پر روکنا چاہتے ہیں اس کے لئے فلسطینی رہنماوں سے بات کرنے کے لئے بھی تیار ہیں

جمعرات 17-11-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
کسی بھی قیمت پر فلسطینیوں کو اسرائیلیوں پرحملوں سے روکا جائے، بینی گینٹز
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب ریاست کی کوشش ہے کہ فلسطینیوں پر زور دیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو اسرائیلیوں کے خلاف کسی بھی مزاحمتی کارروائی کا حصہ بننے سے روکیں۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل  اپنی تمام ترجدید ٹیکنالوجی اور جدید اسلحے سمیت امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت کے باوجود نہتے فلسطینیوں سےمقابلے میں ناکام ہوچکی ہے ، گذشتہ روز اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار "انٹیلی ٹائمز” نے صہیونی ریاست کے وزیر دفاع بینی گینٹز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کو کسی بھی قیمت پر روکنا چاہتے ہیں  اور اس کے لئے وہ  فلسطینی رہنماوں سے بات کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ   بینی گینٹز نے شام بدھ کے روزسلفیت میں ایریل یہودی بستی پرحملے میں ملوث فلسطینی مزاحمت کار کے خاندان اور دیگر رشتہ داروں سمیت 500 افراد کو مقبوضہ علاقوں میں ورک پرمٹ دینے سے انکار کر دیا۔

 "گینٹز” نے مغربی کنارے میں سلامتی کی صورتحال کے جائزے کے اختتام پر فیصلہ کیا کہ ایریل آپریشن کے مرتکب فلسطینی مزاحمت کارکے اہل خانہ کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

قابض ریاست کی کوشش ہے کہ کمانڈو آپریشنز کو روکا جائے اور خاندانوں کو روکا جائے اور ان پر زور دیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو مزاحمتی کاموں میں مشغول نہ ہونے دیں اور کمانڈو آپریشنز کو اجتماعی سزاؤں کے ذریعے انجام دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل انفرادی مزاحمتی کارروائیوں پر اجتماعی سزائیں دیتا رہا ہے۔ ان سزاؤں میں مکانات کی مسماری اور بے دخلی شامل تھی تاہم اب صورتحال تبدیل ہے اب اسرائیلی تمام ریاستی دہشتگردی کے باوجود فلسطینیوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیبینی گینٹزسلفیتصہیونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.