(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیرخارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ "جنوبی لبنان میں ہم نے رضوان یونٹ کے کمانڈر کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی فوج کے ترجمان اور سرکاری سطح پر اس اس کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی چینل 14 کو انٹر ویو دیتے ہوئے رواں ماہ وزارت خارجہ کا عدہ سنبھالنے واے یسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں گذشتہ روز لبنانی مزاحمتی تحریک حزباللہ کی رضوان یونٹ کے رہنما وسام الطویل اور ان کے ساتھی کو لبنان میں نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہماری جگہ نہیں لڑے گا اس لئے ہم نے شمالی اور جنوبی لبنان میں اپنے ہدف مقرر کئے اور ان عناصر کو نشانہ بنایا جو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ہو سکتے ہیں دوسری جانب اسرائیل نے ابھی تک اس حملے کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔
غاصب صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے روزانہ میڈیا بریفنگ کے دوران اس حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریزکرتےہوئے کہا: ’’ہمیں شمالی سرحد سے خطرے کو دور کرنے اور ایسے حالات پیدا کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے جس سے رہائشیوں کو واپس جانے کا موقع ملے۔
یسرائیل کاٹز نے کہا کہ "ہم حزب اللہ کے ارکان اور ان انفراسٹرکچر اور سسٹمز کو نشانہ بنا رہے ہیں جو انہوں نے اسرائیل کے خلا ف تیار کیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے لبنان پر بھرپور جنگ کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن اسرائیل کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدمات کئے جائیں گے ہم نے شمال کے باشندوں، جنوب کے باشندوں اور اسرائیل کی ریاست کی سلامتی کو بحال کرنے کا ہدف مقرر کیا