(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں نے انتقامی کارروائیوں میں چھ صہیونی فوجیوں سمیت 31 اسرائیلیوں کو بھی جہنم واصل کردیا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے بتایا کہ رواں سال صہیونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 174 بچوں اور 38خواتین سمیت 2,600 فلسطینیوں کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے یا معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جب کہ گذشتہ برس 2,800 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اخبار کے مطابق رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے سمیت اندرونی فلسطینی علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج پر 285 مرتبہ فائرنگ ہوئی ، جبکہ گذشتہ سال 2021 میں صرف 61 کارروائیاں ہوئیں۔