• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

خاتون صحافی کے قتل کی ذمہ دار صہیونی فورسز ہیں، فلسطینی صدر

جمعہ 13-05-2022
in پی ایل او, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
خاتون صحافی کے قتل کی ذمہ دار صہیونی فورسز ہیں، فلسطینی صدر
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی حکام اس بہیمانہ قتل کی تحقیقات  اور اسرائیل کے جاری جرائم کے خاتمے کے لیے فوری طور پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کریں گے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس  نے  دو روز قبل مقبوضہ فلسطینی علاقے جنین میں پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فورسز کی فائرنگ اور لوٹ مار کی کوریج کر نے کی پاداش میں الجزیرہ نیوز چینل کی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ   کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل کی قابض صہیونی فوج کو قرار دیا ہے۔

شہید خاتون صحافی کی یاد میں منعقدہ  تقریب سے خطاب میں صدرعباس نے کہا کہ شیریں ابوعاقلہ کی موت پر اسرائیل کی مشترکہ تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اسرائیلیوں نے ایک جرم کیا ہےجس کے بعد اس قتل کی مکمل ذمہ داری اسرائیلی حکام پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ فلسطینی حکام اسرائیل کے ان جرائم کے خاتمے کے لیے فوری طور پر عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کریں گےاور اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں کا پردہ چاک کریں گے۔

Tags: الجزیرہ نیوز چینلجنینخاتون صحافیصہیونی فورسزفلسطینی صدرقتلمحمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.