• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی پریس کلب: غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت مظاہرہ، اقلیتی برادری کی شرکت

احتجاجی مظاہرے میں پاکستان کی سکھ برادری، ہندو برادری اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی۔

اتوار 19-11-2023
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
کراچی پریس کلب: غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت مظاہرہ، اقلیتی برادری کی شرکت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے ہفتہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے رہنماؤں اور اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے میں طلباء و طالبات سمیت خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں معصوم بچوں کی زخمی تصویریں نمایاں تھیں۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان کی سکھ برادری، ہندو برادری اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، جماعت اسلامی کے مسلم پرویز، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما نہال ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے علامی قاضی احمد نورانی، سکھ برادری کے سردار مگھن سنگھ، سردار ارجن سنگھ، ہندو برادری کے منوج چوہان، پنڈت گو سوہامی وجے مہاراج، پنڈت اشوک ناتھ اور مسیحی رہنما پاسٹر امانوئیل، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، عرم بٹ، پاکستان عوامی تحریک کے ثاقب نوشاہی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مفتی مرتضی رحمانی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انجینئر نعمان علی، ہیومن راٗئٹس کونسل کے جمشید حسین، یوتھ آف فلسطین کے عمر ندیم، معروف مذہبی اسکالر معاذ نظامی، خلیل نورانی، عبد الوحید یونس سمیت خالدہ اقبال، گل نجف اور فوزیہ اعظمی نے خطاب کیا۔

غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا غزہ میں مسلسل صیہونی جارحیت کی پشت پناہی امریکی حکومت کر رہی ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ پر جارحیت فوری طور پر بند کی جائے۔انہوں نے عرب اور مسلمان ممالک کے حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ غاصب صیہونی حکومت کو تیل اور گیس کی سپلائی بند کی جائے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کئے جائیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے غزہ کے عوام سے یکجہتی کے لئے مسلسل جدوجہد جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل سمیت مغربی حکومتوں کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔

Tags: اسرائیلیپاکستانپریس کلبصیہونیغزہفلسطین فاؤنڈیشنفلسطینیکراچی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.