• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی: غزہ میں صیہونی دہشتگردی کے خلاف بچوں کا احتجاجی مظاہرہ

مارچ میں بچوں نے بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کی اور  عالمی برادری سے غزہ  پر اسرائیلی مظالم رکوانےکا مطالبہ کیا۔

جمعرات 09-11-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
کراچی: غزہ میں صیہونی دہشتگردی کے خلاف بچوں کا احتجاجی مظاہرہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بچوں نے مخصوص فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور  علامتی طور  پر فلسطین کے شہید بچوں کی لاشوں کو اٹھایا ہوا تھا جبکہ ساتھ ہی علامتی طور پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہاتھوں پر ہتھ کڑیاں باندھ کر قید ی دیکھایا گیاتھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی سرپرستی میں جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین   کراچی پر  مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور اس کے  نتیجےمیں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں فلسطینیوں  کے ساتھ اظہار  یکجہتی کے لیے کراچی کے اسکولز کے ہزاروں بچوں نے مارچ کیا جس میں بچوں کے ساتھ ان کے اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مارچ میں بچوں نے بچوں نے بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کی اور  عالمی برادری سے غزہ  پر اسرائیلی مظالم رکوانےکا مطالبہ کیا۔

مارچ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بچوں کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی کے بچوں اور  بچیوں نے شاہراہ قائدین پر بڑی تعداد میں شریک ہو کر عالم اسلام کو پیغام دیا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  بدقسمتی یہ ہےکہ ہمارا نظام تعلیم نہیں بتاتا کہ مسجد اقصیٰ کی کیا اہمیت ہے، اسرائیل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،  فلسطین کی زمین مسلمانوں کا قبلہ اول صیہو نیوں کے قبضے میں ہے، ہم اسرائیل کی ریاست کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، پوری دنیا کے باضمیر انسان فلسطین کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Tags: اساتذہاسرائیلیپاکستانشہیدصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.