(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے عظیم انقلابی رہنما نیلسن مانڈیلا کی دسویں برسی کی مناسبت پانچویں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس ۳ دسمبر سے پانچ دسمبر تک جوہانسبرگ میں منعقد ہوئی۔ عالمی کانفرنس میں فلسطین سے شہداء کے خاندانوں سمیت اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے اسیروں اور ایشیائی ممالک، یورپی ممالک، لاطینی امریکا اور شمالی امریکا کے ممالک سمیت افریقی 72 ممالک سے ایک سو بیس مندوبین نے شرکت کی۔
کانفرنس میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس، حزب اللہ لبنان، جہاد اسلامی، انصار اللہ یمن، الفتح موومنٹ اور دنیا بھر کی اہم شخصیات بشمول اراکین پارلیمنٹ، وزراء، دنیا بھر کے معروف صحافیوں، سوشل میڈیا شخصیات، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جو جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامافوسا کو پیش کر دی گئی۔
کانفرنس کا اعلامیہ مندرجہ ذیل ہے
فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کی عالمی تنظیم حق واپسی کے 10 سالہ موقع پر، اور نسل پرستی کے خلاف عظیم جدوجہد کرنے والے آزادی کے عالمی جنگجو، صدر نیلسن منڈیلا کے انتقال کی دسویں برسی کے موقع پر، فلسطین میں واپسی کی عالمی مہم (GCRP) اور منڈیلا کے شاہی گھر (RHoM) کی جانب سے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا پانچواں عالمی کنونشن مورخہ 3 تا 5 دسمبر جوہانسبرگ جنوبی افریقہ میں بعنوان “نیلسن منڈیلا اور فلسطین: آزادی تک نسل پرستی کا مقابلہ، منعقد ہوا۔
چچچ
ہم 7 اکتوبر 2023 سے پہلے اور اس کے بعد صہیونی غاصب حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت میں ایک واضح موقف رکھتے ہیں۔