(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سیکڑوں مقامی فلسطینیوں کی مدد سے گھر میں موجود بچوں سمیت دیگر چاروں افراد معجزانہ طور پر دہشت گردی کے حملے سے بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال میں واقع سنجیل قصبے میں غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کے ایک گروہ نے 35 سالہ فلسطینی شہری احمد مہر آوشریہ کے گھر پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا جس کےنتیجے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔
آگ کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد نے احمد مہر آوشریہ ان کی اہلیہ اور چار بچوں کو باہر نکال لیا جس کے نتیجے میں فلسطینی خاندان صہیونی آبادکاروں کے دہشتگردانہ حملے سے معجزانہ طورپر محفوظ رہا۔