(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسزنے مقبوضہ شہر جنین میں فلسطینی شہید خلیل سلیمان سرکاری اسپتال کو نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں قائم شہید خلیل سلیمان اسپتال کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا اور اسپتال کے صحن میں فلسطینی خاندانوں پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد بشمول مریضوں کی حالت غیر ہوگئی۔
واضح رہے کہ غیر قانونی صیہونی فورسزنے اتوار کی شب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں پڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور آخری اطلاعات تک غاصب فورسز نے اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کے دوران کم از کم دس فلسطینیوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کیا ہے جبکہ درجنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔