(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے جنین کے الزکارنہ محلے پر دھاوا بولا، گھر گھر تلاشی کے دوران مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار کی۔
تفصیلات کےمطابق آج صبح غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ پر دھاوا بولا ،فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرنے کےساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں جس کے ردعمل میں فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے صیہونی فوج نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں 13 سالہ فلسطینی بچہ معتصم نبیل ابو عابد شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔