(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال کے آغازسے اب تک اسرائیلی ریاستی دہشتگری میں ایک خاتون اور 17 بچوں سمیت 88 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی اور سیکڑوں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینین میں ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینوں کے گھروں میں گھس کر لوگوں کو ہراساں کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
اسرائیلی فورسز نے متعدد نہتے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا اس دوران مزاحمت کرنے پر غاصب فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں 29 سالہ یوسف صالح برکات شریم، القدس بریگیڈ کے کمانڈر28 سالہ نضال امین زیدان خازم،37 سالہ شہید لوئی خلیل الزغیر اور سولہ سالہ شہید عمر محمد عوادین شہید ہوگئے۔