(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے قید سیکڑوں فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کےلئے ہلال احمر کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنادیا۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی اسیران کمیشن کے تحت انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے صدر دفتر کے باہر سیکڑوں فلسطینی باشندوں نے صہیونی ریاست کی جیلوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے گرفتار فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے احتجاجی دھرنا دیا۔
مظاہرین نے اسرائیلی جیلوں میں بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جرم کے بغیر انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، شرکاء نے بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔