(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خفیہ ایجنسی شاباک کا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی نے تفتیش کاروں کو مزاحمتی تحریک کی کارروائیوں اور مقامات کے بارے میں "غیر معمولی معلومات” فراہم کیں ہیں۔
غیر قانونی ریاست اسرائیل کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دارخفیہ ایجنسی شاباک نے غزہ کے علاقے دیر البلاح سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ فلسطینی صابر محمود یوسف ابو ثابت کواسرئیل میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے لئے جاسوسی کرنے کے الزا م گرفتار کرلیا ہے ۔
شاباک نے گرفتار فلسطینی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار فلسطینی نے تفتیش کاروں کو مزاحمتی تحریک کی کارروائیوں اور مقامات کے بارے میں "غیر معمولی معلومات” فراہم کیں ہیں۔ شاباک کا الزام ہے کہ حماس نے ابو ثابت کو "انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور اسرائیل میں مشن انجام دینے کے لیے بھرتی کیاتھا۔”