(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج کچھ فوٹیج نشر کی ہیں جن میں فلسطین کی اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام برگیڈز کی مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں مسلح مشقوں کو دکھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، آج ہفتے کے روز فلسطینی ذرائع ابلاغ کچھ فوٹیج نشر کی ہیں جن میں فلسطین کی اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام برگیڈزکے مسلح اہکاروں کو جنین کے پہاڑی علاقوں میں فوجی مشقیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں قسام برگیڈز
یہ بھی پڑھیے
مزاحمتی کارروائیوں نے اسرائیل کو بدحواس کردیا ہے، حملے تیز کئے جائیں، حماس
یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب حالیہ سالوں کے دوران قسام برگیڈز مغربی کنارے اور جنین میں اپنی نقل و حرکت اور فعالیت کو کم ہی منظر پر لائے ہیں جبکہ یہ تازہ ترین فوٹیج غاصب صہیونی رجیم کےلئے ایک نئے سرپرائز کے طور پر سامنے آئی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر جنین میں قسام بریگیڈ کی مسلح مشقوں کی فوٹیج جاری#Hamas #FreePalestine #IsraeliCrimes pic.twitter.com/X7CZKgzDnD
— Roznama Quds | روزنامہ قدس (@roznamaquds) September 4, 2022
دوسری طرف فلسطینی عوام اور خاص طور مغربی کنارے کے باشندوں نے ان فوٹیج کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر کے اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران مغربی کنارے میں مقاومتی کاروائیاں اور خاص طور پر صہیونی افواج اور آباد کاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہاں تک صہیونی ذرائع اس مسئلہ کو اندرونی سلامتی کا اصلی ترین مسئلہ قرار دے رہے ہیں۔
ان حالات میں مغربی کنارے میں مسلح کاروائیاں غاصب صہیونی حکام کا سب سے ڈراونا خواب بن چکی ہیں اور انہیں خوف ہے کہ جن حالات کا انہیں غزہ میں سامنا ہے اس مرتبہ مغربی کنارے میں بھی وہی صورتحال پیدا نہ ہوجائے۔ البتہ اس فرق کے ساتھ کہ غزہ میں صہیونی فلسطینیوں کے نشانے کی زد میں نہیں ہوتے تاہم مغربی کنارے میں موجود ۲۰ لاکھ فلسطینی آبادی کے ساتھ تقریباً ۸ لاکھ صہیونی آباد کار رہتے ہیں جو مقاومت کے ممکنہ نشانوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔